لمبی عمر کیلئے 4 اہم غذاؤں کی نشاندہی

Apr 06, 2025 | 10:21:AM
 لمبی عمر کیلئے 4 اہم غذاؤں کی نشاندہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اگر آپ 100 سال تک جینا چاہتے ہیں تو پھل، دودھ اور گری دار میوے اپنی خوراک میں شامل کر لیں، کیونکہ ایک نئی تحقیق میں ان غذاؤں کو طویل زندگی کا راز قرار دیا گیا ہے۔

سپین کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق میں دریافت کیا کہ بحیرہ روم کی طرزِ خوراک (Mediterranean Diet) پر سختی سے عمل کرنے سے قبل از وقت موت کے امکانات میں 20 فیصد سے زائد کمی آ سکتی ہے۔

اس طرزِ خوراک میں کم گوشت، مرغی، اناج، پھل، سبزیاں، زیتون یا سورج مکھی کا تیل شامل ہوتے ہیں۔

چار بنیادی غذائیں جو زندگی بڑھا سکتی ہیں
مطالعے کے مطابق وہ افراد جو اپنی خوراک میں پھل، دودھ، گری دار میوے اور غیر سیر شدہ تیل (جیسے زیتون کا تیل) کو شامل کرتے ہیں، ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

دو اشیاء جو جلد موت کا باعث بن سکتی ہیں
دوسری جانب، تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا کہ سافٹ ڈرنکس اور میٹھی بیکری اشیاء (جیسے پیسٹریز) کا مسلسل استعمال موت کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق انسان 4 بنیادی غذاؤں  کو اپنا کر اپنی زندگی کو 100 سال تک بڑھا سکتا ہے۔