بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

Apr 06, 2024 | 18:01:PM
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دورانِ آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دوران آپریشن فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک اسد عرف حسرت ہے جبکہ دوسرے کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی۔

یہ بھی پڑھیں: روزے 29 ہوں گے یا 30؟ ماہر فلکیات نے  آخر کار صاف صاف بتا دیا

دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا،  ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں نہ صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گی۔