دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا

Apr 06, 2024 | 16:07:PM
 دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن کل منایا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ 7اپریل کو منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں وزارت صحت،محکمہ صحت پنجاب،پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن،دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان تقریبات میں صحت مند زندگی گزارنے کے سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔

دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ء میں منایا گیا 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیر دفاع بڑھکیں مار رہے ہیں،ایسا نہ ہو کہ خمیازہ بھگتنا پڑے: خواجہ آصف