ٹوبہ ٹیک سنگھ:5 بچوں کے بعد ماں بھی چل بسی

Apr 06, 2024 | 13:09:PM
گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاں بحق ہونے والے چار بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاں بحق ہونے والے 5بچوں کی ہلاکت کے بعد ماں بھی چل بسی۔

گوجرہ کے نواحی چک 364 ج ب میں ثانیہ، اقرا، مدیحہ اور علی حسن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، چک 520 میں زہریلا مشروب پینے سے ماں سمیت 5 بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی جس کے بعد5 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، مرنے والوں کی لاشوں ان کے ماموں نے وصول کیں، چاروں کی نماز جنازہ ان کے ماموں کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت 

علاوہ ازیں ہسپتال میں  بچوں کی ماں اور متاثرہ  بچی16 سالہ اقصیٰ بھی دم توڑ گئی  جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ اقصیٰ اور ماں نادیہ بی بی کو گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ماں اور بیٹی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ۔