لاہور؛خواتین کی کپڑے کی دکان پر چوری کی واردات، ویڈیو بھی سامنے آگئی

Apr 06, 2023 | 23:41:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خواتین کا گروہ کپڑے کی دکان کا صفایا کرگیا،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج 24 نیوزنے حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین پر مبنی گینگ نے ندیم اشرف نامی شہری کے کپڑے کی دکان پر چوری کی واردات کی،کار سوار چار خواتین نے سحری کے وقت دکان کے تالے توڑے اورلاکھوں مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئیں۔
فوٹیج میں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار خواتین کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا،خواتین نے دکان کے تالے توڑے اور200 سے زائد سوٹ چوری کرکے فرار ہوگئے،پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا،ملزم خواتین کو سراغ نہ لگایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں: سابقہ گرل فرینڈ کو شادی پر بم کا تحفہ، دلہا ہلاک