اولمپک فٹبال کوالیفائرز: پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 0-4 سے شکست

Apr 06, 2023 | 12:01:PM
اولمپک فٹبال کوالیفائرز: پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 0-4 سے شکست
کیپشن: فلپائن کی عالمی رینکنگ 49 جبکہ پاکستان کی 161 ہے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) اولمپک 2024ء ویمنز کوالیفائرز کے پہلے میچ میں فلپائن نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی۔

میچ کا پہلا ہاف پاکستانی ٹیم کیلئے تباہ کن ثابت ہوا جب محض 8 منٹ کے کھیل میں مخالف کھلاڑیوں نے 3 گول اسکور کر ڈالے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے مخالف کو مزید ایک گول کرنے کا موقع دیا اور خود کوئی گول نہ کرسکی۔

تاجکستان کے ہسور سینٹرل اسٹیڈیم میں گروپ ای کے کھیلے جانے والے میچ میں فلپائن کی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کو بھرپور دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں ہی 3 گول کرکے اسے شدید دباؤ کا شکار کردیا۔

دوسرے ہاف میں فلپائن کی ٹیم نے مزید ایک گول کرکے برتری 0-4 کر ڈالی۔

خیال رہے کہ فلپائن کی عالمی رینکنگ 49 جبکہ پاکستان کی 161 ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا دوسرا مقابلہ ہانگ کانگ اور تیسرا تاجکستان سے بالترتیب 8 اور 11 اپریل کو کرے گی۔