شاہد کپور کی اہلیہ کی ہمشکل خاتون سامنے آگئی

Apr 06, 2023 | 08:35:AM
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کی ہمشکل خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سے مشابہ خاتون کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mehak Arora (@meh_chali)

ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام مہک اروڑا ہے اور وہ ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹر ہیں۔

مہک اروڑا نے سوشل میڈیا پر میرا راجپوت کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

مزید پڑھیں: عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے انہیں کینسر قرار دے دیا

انہوں نے میرا راجپوت سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے ایک پیروڈی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کا ہیئر اسٹائل بھی ایک جیسا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میرا راجپوت اور مہک اروڑا میں اس قدر مشابہت ہے کہ دیکھنے میں دونوں جڑواں بہنیں لگتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات کے ہم شکل مرد و خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔