القاعدہ سربراہ الظواہری زندہ ہیں۔۔القاعدہ نے ویڈیو جاری کر دی

Apr 06, 2022 | 22:40:PM
برطانوی۔ میڈیا۔القاعدہ ۔ ایمن الظواہری۔ زندہ۔ اللہ اکبر۔ مسکان۔ تعریف 
کیپشن: القاعدہ سربراہ الظواہری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔ ایمن الظواہری کی 2020 کے بعدسے یہ پہلی ویڈیوہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق القاعدہ نے ایمن الظواہری کے زندہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے ویڈیو جاری کی جس میں ایمن الظواہری بھارتی ہندوانتہاپسندوں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی لڑکی مسکان خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔القاعدہ کی جانب سے 5اپریل کو ویڈیو الشباب تنظیم کے پلیٹ فارم سے جاری کی گئی جس کوانگریزی میں بھارت کی عظیم خاتون کا نام دیا گیا ہے۔ 
ویڈیو میں ایمن الظواہری نے اس واقعہ اورمسکان خان کے بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے حجاب پرپابندی عائد کرنے والے ملکوں کوتنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ڈاکٹر ایمن الظواہری کئی سال تک اسامہ بن لادن کے نائب کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ان کے بارے میں 2020 میں یہ اطلاعات منظرعام پرآئی تھیں کہ یا توہ بیمار ہیں یا پھران کا انتقال ہوگیا ہے۔ایمن الظواہری نئی ویڈیو بظاہرصحت مند دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی ویڈیوکوپچھلی ویڈیوزسے مختلف پس منظرمیں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیر اعظم پر تنقید۔۔عامر لیاقت بڑی مشکل میں پھنس گئے