مریم نواز ،حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے ہوٹل پہنچ گئیں 

Apr 06, 2022 | 18:14:PM
مسلم لیگ ن، مرکزی نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز، اظہار یکجہتی، اعلان
کیپشن: مسلم لیگ ن، مرکزی رہنما، مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوارحمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے ہوٹل پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا،ن لیگ کی رہنما حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے نجی ہوٹل پہنچ گئیں،مریم نواز کاکہناتھا کہ عمران خان اور پنجاب کی جعلی حکومت کی کہانی ختم ہے،پنجاب اسمبلی میں اکثریت حمزہ شہباز کے ساتھ ہے،پنجاب میں حکومت حمزہ شہباز کا حق ہے ۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑی ہوں،حمزہ شہباز کے پاس واضح اکثریت ہے،مریم نواز کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے 7 بجے پنجاب اسمبلی جاؤنگی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایم پی اے کے بیٹے نےخود کو گولی مار لی