پانی پینے جانیوالے 3کمسن بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے

Apr 06, 2022 | 11:28:AM
بچے ڈوب گئے، فائل فوٹو
کیپشن: بچے ڈوب گئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دریائے ستلج پر 3بہن بھائی پانی پینے کے لئے گئے ،پائوں پھسل جانے سے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق میلسی کے قریب دریائے ستلج میں ہیڈ سائفن کے مقام پر پانی پینے جانے والے 3 بچے  ڈوب  کر جاں بحق ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈوب کرجاں بحق ہونیوالے تینوں بچے سگے بہن بھائی اور مقامی رہائشی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی شناخت 10 سالہ محمد آفتاب، 8 سالہ محمد زین اور 11 سالہ حاجرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا  کہ مقامی غوطہ خوروں نے لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے باہر نکال لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    صحافی کافون چھیننے کا واقعہ؛سلمان خان کی درخواست پر آج سماعت کا امکان