دھمکی آمیز مراسلہ۔عمران خان نےسپریم کورٹ سے بڑامطالبہ کردیا

Apr 06, 2022 | 10:42:AM
دھمکی آمیز مراسلہ۔عمران خان نےسپریم کورٹ سے بڑامطالبہ کردیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ  سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے ہائی پاور کمیشن   تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز  سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے جس کے بعد    دھمکی آمیز خط کے معاملے پرعدالتی کمیشن بنانے مطالبہ سامنے آیاہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے وکلا آج سپریم کورٹ میں  پیش ہوں گے اور تحریری جواب جمع کرائیں گے۔سپریم کورٹ میں آج حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل کے دلائل کا باقائدہ آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیںدنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر؟

ذرائع کے مطابق  وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان اور ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں بین الاقوامی سازش کو تسلیم کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں نے حکومت گرانے کے لئے عالمی ایجنڈے پر عمل کیا۔

 خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔