بلاول بھٹو کی عمران خان کے پاک فوج کی سینئر قیادت کیخلاف بیان کی مذمت 

Sep 05, 2022 | 18:59:PM
پیپلزپارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، عمران خان، پاک فوج، سینئر قیادت، بیان کی مذمت
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے پاک فوج کی سینئر قیادت کیخلاف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان ادارے، اس کے کمانڈرز کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، عمران خان نے ثابت کردیا وہ ملک، معیشت، سیاست کیلئے غیرگائیڈڈمیزائل ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہناتھا کہ عمران خان پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیااور شام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ محب وطن قوتیں عمران خان کو مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ مخالف بیانات ،فوادچودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر