اداکارہ فضاعلی کی زخمی ہونے سے قبل گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل 

Sep 05, 2021 | 19:08:PM
اداکارہ فضاعلی کی زخمی ہونے سے قبل گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ و ماڈل فضا علی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے قبل گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل فضا علی کے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداح ہیں جو اپنی ہر دلعزیز اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں، اداکارہ فضا علی بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے چاہنے والوں کیلئے تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔

حال میں اداکارہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گاڑی میں سفر کے دوران انڈین گانے ”کب میں نے یہ سوچا تھا“پرڈانس کررہی ہیں، اداکارہ کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہو گئی ، ان کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے،ویڈیو کو ابتک 71 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس بکس لوگوں کی تعریفوں سے بھر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی