ن لیگ ہی ملکی ترقی و استحکام کی ضامن جماعت ہے،کیئل داس کوہستانی

Oct 05, 2025 | 20:21:PM
ن لیگ ہی ملکی ترقی و استحکام کی ضامن جماعت ہے،کیئل داس کوہستانی
کیپشن: کیئل داس کوہستانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران کورائی)وزیر مملکت برائے اقلیتی اورکیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی ترقی و استحکام کی ضامن جماعت ہے،پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،

مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر مملکت برائے اقلیتی مذہبی امور کیئل داس کوہستانی کی دادو آمدہوئی،حکومتِی ترجمان راجا خلیق الزمان انصاری بھی وزیر کے ہمراہ پہنچے۔کیئل داس کوہستانی کی مسلم لیگ ن سندھ کی رہنما زاہدہ بہنڈ کی رہائش گاہ آمدپرپرتپاک استقبال کیاگیا۔

کیئل داس کوہستانی نے زاہدہ بہنڈ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی ترقی و استحکام کی ضامن جماعت ہے،پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن عوامی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پارٹی قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈیلیوری بوائے کے ہراساں کرنے پر خاتون نے ویڈیو وائرل کردی، کمپنی نے زور دار جھٹکا دیدیا

کیئل داس کوہستانی نے عوام کو مسلم لیگ ن کے منشور پر اعتماد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے۔پاکستان کا آئین تمام مذاہب کے پیروکاروں کو برابر حقوق دیتا ہے۔ مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھے گی۔

ترجمان حکومت پاکستان راجا خلیق الزمان انصاری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی