کشمیریوں سے متعلق پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے، اسلام آباد پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)اسلام آباد پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی آڈیو کی تردیدکر دی گئی۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ گمراہ کن افواہ پھیلانا قانوناً جرم ہے،اس جرم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے، آڈیو میں جھوٹ دعویٰ ہے کہ کشمیر کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی باؤنڈری پر خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے،یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں،معمول کی چیکنگ سب شہریوں کیلئے برابر ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی آڈیو کا معاملہ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 5, 2025
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ AJK کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی باؤنڈری پر خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔
اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری…
یہ بھی پڑھیں:سب سے بڑے صوبے میں دھماکا، افسوسناک خبر آ گئی