ہمایوں سعید کا خلیل الرحمٰن قمر کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار ہمایوں سعید نے نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو انٹرویوز نہ دینے کا مشورہ دےدیا۔
ہمایوں سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان اور شرکاء کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مشورہ دیا کہ آپ انٹرویوز دینا بند کردیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔
میزبان نے ہمایوں کے جواب میں مزید مزاح کا تڑکا لگاتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے رات کے اوقات میں تو ہر گز انٹرویو نہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل قریشی کو اشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
میزبان نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اکثر ناراض رہتے ہیں کیا آپ سے اب بھی ناراض ہیں؟اس پرہمایوں سعید نے کہا کہ ابھی ٹھیک ہیں لیکن ماضی میں ایک سال تک ناراض تھے۔