سعود ی عرب نے چھٹی مرتبہ گلف کپ جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب کی انڈر17 قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں منعقدہ گلف کپ 2025 کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
یہ فیصلہ کن مقابلہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے گرینڈ حمد سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
سعودی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عبدالعزیز الفواز نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا۔
جبکہ دوسرا گول عبدالرحمان سفیانی نے پہلے ہاف کے اختتام پر، یعنی 45ویں منٹ میں سکور کیا۔