حافظ آباد؛ پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز ن لیگ میں شامل

Oct 05, 2023 | 21:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی استحکام مل گیا ،3 سابق ایم پی ایز ایک ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میں شامل ہوگیا۔
پنجاب کی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میںسابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر احسن انصر بھٹی، سابق ایم پی اے میاں انتصار بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
 سابق ایم پی اے انتصار بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے، ہمیں زبردستی پی ٹی آئی میں بھیجا گیا تھا،کل بھی مسلم لیگی تھے اور آئندہ بھی مسلم ن کے ساتھ رہیںگے۔سائرہ افضل تارڑ کا کہناتھا کہ حافظ آباد مسلم ن کا قلعہ ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے شوقین افراد کی سنی گئی  فی تولہ 27 ہزار روپے سستا