فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان کمبوڈیا کیخلاف میچ کی میزبانی کرے گا

Oct 05, 2023 | 20:08:PM
فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان کمبوڈیا کیخلاف میچ کی میزبانی کرے گا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد )فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے دوران پاکستان اور کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح سٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا ، پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بنگلہ دیش کی میزبانی 2011 میں کی تھی پاکستان نے2015 میں آخری انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں افغانستان کی میزبانی کی تھی،اے ایف سی میچ کمشنر کیمل توکابیو نے 20 ستمبر کو جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ 17 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:پہلے ہی میچ میں دو سینچریاں