عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے مداحوں کو دنگ کر دیا

Oct 05, 2021 | 22:14:PM
زائرہ،وسیم،نے،مداحوں،کو،دنگ کر دیا
کیپشن: زائرہ وسیم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم نے طویل عرصے بعد پہلی بار اپنی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو دنگ کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عا مر خان کے ساتھ فلم "دنگل" سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی زائرہ وسیم نے فلم سیکرٹ سپر سٹار کی ریلیز کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ ان کی فلم دی سکائی اِز پنک زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے اعلان کے بعد ریلیز ہوئی تھی ۔ اداکارہ نے فلمی دنیا چھوڑنے کے بعد سوشل میڈیا سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کرتے ہوئے باقی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے متعلق بڑی خبرآگئی
یا د رہے کہ طویل عرصے تک انسٹاگرام پر زائرہ وسیم اسلامی باتیں ہی شیئر کرتی رہیں تاہم آج انہوں نے پہلی بار اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں برقعہ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Zaira Wasim (@zairawasim_)