بوائے فرینڈ کی بے وفائی ۔۔لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائینگے

Oct 05, 2021 | 13:13:PM
بے وفا بوائے کو پکڑوا دیا
کیپشن: دوشیزہ فائنل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کے جنون میں مبتلا لوگ جہاں بھی جاتے ہیں اپنی سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر ضرور پوسٹ کرتے ہیں۔ ایک لڑکی نے اپنے بے وفا بوائے فرینڈ فرینڈ کو رنگے ہاتھوں پکڑوا دیا۔

غیر ملکی اخباردی سن کے مطابق اس گرل فرینڈ کو اپنے بوائے فرینڈ پر شبہ تھا کہ اس کا کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق ہے اور وہ اس کے ساتھ بے وفائی کر رہا ہے تاہم اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔ 
کلوئی نامی اس لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی پکڑنے کے لئے انسٹاگرام کی مدد لی۔ اس نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بوائے فرینڈ کی موجودگی کی جگہ کے بارے میں معلوم کیا۔
 لڑکی نے ایک ہوٹل سے ایک پوسٹ کی تھی۔ پھر کلوئی نے ایسی تمام لڑکیوں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کھنگال ڈالے جنہوں نے اس روز اس ہوٹل کو وزٹ کیا تھا اور اسے ٹیگ کرتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ 
ان اکاﺅنٹ کی پوسٹس کو ایک ایک کرکے کلوئی دیکھتی چلی گئی اور پھر ایک لڑکی کے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں اسے اپنا بوائے فرینڈ نظر آ گیا۔ یوں اس کے ہاتھ اپنے بوائے فرینڈ کی بے وفائی کا ایسا ثبوت لگ گیا جس کی وہ تردید نہیں کر سکتا تھا۔
 لڑکی کی جاسوسی کی یہ کہانی اس کی ایک دوست نے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر لوگوں کو سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کسانوں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کی دردناک ویڈیو منظر عام پر آ گئی