وادیٔ ہنزہ میں نو بیاہتا جوڑے کی انوکھی انٹری،دلچسپ تبصرے

Oct 05, 2021 | 12:40:PM
وادیٔ ہنزہ میں نو بیاہتا جوڑے کی انوکھی انٹری،دلچسپ تبصرے
کیپشن: دلہا دلہن کی انوکھی انٹری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر وادیٔ ہنزہ کے ایک نو بیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کے روز بلڈوزر پر کھڑے ہوکر انٹری دی ،ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی دلچسپ باتیں۔

تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک نو بیاہتا جوڑے کو روایتی انداز سے ہٹ کر ایک بلڈوزر میں کھڑے انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں ۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ دولہا دُلہن انجینئر ہوں گے ۔‘

 جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں لوگ۔‘

 انسٹا گرام کے ایک اور صارف نے لکھا کہ ’خود کے گھر بسانے جا رہے ہیں یا کسی کا گھر توڑنے۔‘

 یہ بھی پڑھیں:    ایشوریا رائے کی پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر دلکش انداز