سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کمپریسر استعمال کرنے پر کنکشن منقطع کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر کمپریسر استعمال کرنے والوں کا کنکشن پندرہ روز کے لئے منقطع کیا جاے گا،پندرہ روز کے بعد کمپریسر اور حلف نامہ جمع کروانے پر وارننگ کیساتھ کنکشن بحال کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق وارننگ کے باوجود دوبارہ پکڑنے جانے پر تین ماہ کے لئے میٹر اتار لیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالرمزیدسستاہوگیا
موسم میں تبدیلی کی وجہ سے صارفین نے گیس کا استعمال بڑھا دیا ہےاوربعض علاقوں میں پریشر ڈاؤن ہونے پر صارفین کمپریسر استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین کو پریشر کیساتھ گیس میسر آ جاتی ہے۔
سوئی ناردرن حکام کے مطابق کمپریسر کا استعمال خطرناک ہے،اس سے کئی گھروں کی گیس متاثر ہوتی ہے، کمپریسر چلانے کی بجائے کم پریشر کی شکایت درج کروائی جائے۔