صلاح الدین ایوبی کب آئے گا؟

Nov 05, 2023 | 15:11:PM
صلاح الدین ایوبی کب آئے گا؟
کیپشن: صلاح الدین ایوبی کا نیا پوسٹر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلمانوں کی تابناک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘کے منتظر ناظرین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔

ترکیہ اور پاکستان کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامہ 'صلاح الدین ایوبی' کے نشر ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسر ٹیم میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور ترکیہ کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سریز رواں ماہ سے ناظرین کے لیے پیش کی جائے گی۔اس پوسٹر میں مسجد اقصیٰ کے علاوہ ترک اداکار موجود ہیں۔


عدنان صدیقی کی جانب سے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ  ’ ٹی وی سیریز صلاح الدین ایوبی 13 نومبر سے ہر پیر رات 9 بجے ٹی آر ٹی پرنشر کی جائے گی’۔تاہم تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس سیریز کو پاکستانی ٹی وی چینلز میں بھی دکھایا جائے گا یا نہیں۔بتایا جارہا ہے کہ ڈرامے کو ترک زبان میں نشر کرنے کے بعد اسے پاکستان میں اردو زبان میں پیش کیا جائے گا جب کہ اسے انگریزی اور عربی زبان میں بھی ترجمہ کرکے مختلف اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔