وحشی اسرائیل کی 29 ویں روز بھی بمباری،مزید 250فلسطینی شہید

Nov 05, 2023 | 09:51:AM
وحشی اسرائیل کی 29 ویں روز بھی بمباری،مزید 250فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلسل بمباری کا 29واں روز،غزہ میں فلسطینوں کےنسل کشی جاری،مزید 250 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی،7اکتوبر سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد9488 تک پہنچ گئی،زخمیوں کی تعداد32 ہزارسے تجاوز،صیہونی فورسزکے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے ، دہشت گرداسرائیلی فوج نے القدس ، الشفا اور انڈونیشیائی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں المغازی کیمپ پر رات کی تاریکی میں بڑا فضائی حملہ کردیا، حملے میں 30 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور ایندھن کی قلت سے غزہ کے 16 اسپتالوں اور 32 طبی مراکز میں کام رک چکا ہے۔

ضرورپڑھیں :اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  کی حزب اللہ کو دھمکی
اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے القسام بریگیڈز کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، حماس کے مواصلاتی مرکز، بنکرز اور سرنگوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فورس حماس کے چیف يحیٰ السینوار کو تلاش کرکے ختم کر دے گی۔اسرائیلی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملوں میں حماس کے 12 کمانڈرز مارے گئے ہیں جبکہ  اسرائیلی فورسز نےغزہ شہر کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے۔

ادھر حماس کی جانب سے بھی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج سے لڑائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی گئی ہیں۔اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 36 صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں دوسری جانب 150 سے زائد میڈیکل اسٹاف جاں بحق اور 28 ایمبولینس تباہ ہو چکی ہیں جبکہ 50 سے زائد کو نقصان پہنچ چکا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور صحت مراکز پر 82 حملے کیے گئے ہیں،غزہ میں 16 اسپتال مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور 32 طبی مراکز کا کام رک چکا ہے۔

عرب میڈیا کی جانب سے اسرائیلی اعداد شمار کی بنیاد پر شائع ایک تخمینے کے مطابق غزہ میں ہر گھنٹے میں نصف تعداد میں بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید ہو  رہےہیں جبکہ اسرائیلی حملوں میں ہر گھنٹے زخمیوں کی تعداد 35افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، ہر گھنٹے  غزہ پر گرائے جانے والے بموں کی تعداد  42 ہے اور ہر گھنٹے 12 عمارتیں تباہ ہو رہی ہیں۔