عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج اختتام پذیر 

Nov 05, 2023 | 09:22:AM
 رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ تبلیغی اجتماع کی دعا مولانا ابراہیم دیولہ نے کروائی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع آج دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ تبلیغی اجتماع کی دعا مولانا ابراہیم دیولہ نے کروائی۔

مندوبین کے انخلاء کیلئے ٹریفک وارڈن کی جانب سے راستوں پر مزید سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

رائیونڈ کو آنے والے تمام تر راستے بند کر کے یکطرفہ چلا دیا گیا ہے۔ مندوبین کیلئے رائیونڈ سے کراچی تک گرین لائن ٹرین سپیشل چلائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی پر پتھر دل ہی خاموش رہ سکتے ہیں: روسی صدر

یاد رہے کہ سالانہ اجتماع میں شرکت کیلئے پاکستانی علماء کرام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی 10 سے زائد علماء کرام پہنچے تھے، سالانہ تبلیغی اجتماع جمعرات کو عصر کی نماز کے بعد شروع ہو کر آج اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔