غزہ کی تباہی پر پتھر دل ہی خاموش رہ سکتے ہیں: روسی صدر

غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر رونگٹے کھڑے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں: ولادمیر پیوٹن

Nov 05, 2023 | 09:14:AM
غزہ کی تباہی پر پتھر دل ہی خاموش رہ سکتے ہیں: روسی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے فلسطین میں جاری اسرائیلی سفاکیت پر ایک بار پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ کہ صرف پتھر دل لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ماسکو میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہاکہ اگر فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو موجودہ صورتحال اشتعال انگیزی کو بڑھا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد کی دیوار پر انتشار انگیز نعرے، مقدمہ درج

ولادمیر پیوٹن نے کہاکہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا تو بہت آسان ہے لیکن جب آپ وہاں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھتے ہیں تو آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں، اگر کسی کو ان واقعات پر ایسا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔

روسی صدر نے کہاکہ جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس چیز کو سمجھنا چاہیے کہ آخر اس برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے جنم کیسے لیا ہے۔