وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلامُ محمود ڈوگر کو معطل کر دیا

Nov 05, 2022 | 22:09:PM
 وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلامُ محمود ڈوگر کو معطل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلامُ محمود ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کو وفاقی حکومت کو رپورٹ نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے مطابق سی سی پی او لاہور کا تبادلہ 20ستمبر کو کیا گیا تھا اور ان کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جبکہ 20 ستمبر سے تاحال پنجاب حکومت مسلسل غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے سے انکار کر رہی ہے تاہم 27 اکتوبر کو غلام محمود ڈوگر کو براہِ راست بذریعہ مراسلہ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی  تاہم آج وفاقی حکومت نےسی سی پی او لاہور غلامُ محمود ڈوگر کو معطل کر دیاہے۔