عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

Nov 05, 2022 | 21:29:PM
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ،کیس کی سماعت پیر کو دن 11:30بجے ہو گی۔ سپریم کورٹ نےگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔عمران خان کے وکیل نے آج توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہٰذا مقدمےکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔