انوشکا شرمانےویرات کوہلی کے لیے خاص پیغام جاری کر دیا

Nov 05, 2022 | 14:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: انوشکا شرمانےویرات کوہلی کے لیے خاص پیغام جاری کر دیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کردیا۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا کہ آج آپ کی سالگرہ کے موقع پر اس پوسٹ کے لیے میں آپ کی بہترین تصاویر کا انتخاب کروں گی۔انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے لکھا کہ ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ویرات کوہلی کی کچھ مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کی بیٹی کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی۔

اہلیہ کی پوسٹ اور اظہار محبت کا بھارتی بلے بازنے فوراً ہی جواب دینا ضروری سمجھا اور انہوں نے کچھ ہی لمحوں میں انسٹاگرام پر ہی انوشکا شرما کو جواب دیا۔ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی پوسٹ پر اپنے جواب میں ہنسنے اور محبت کا ایموجی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔