پنجاب کابینہ کی تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری ، وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات ارسال

Nov 05, 2021 | 18:25:PM
پبنجا ب کا بینہ،اجلاس،کالعدم ٹی ایل پی
کیپشن: پنجا ب کا بینہ اجلاس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کابینہ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کےساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی اور وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے حکومتی سفارشات منظور کرتے ہوئے  کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے ، وزیراعلی پنجاب کی اجازت کے بعد محکمہ داخلہ وفاق کو خط لکھے گا۔

یا د رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کےلئے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پر پہنچ گئی،ادارہ شما ریات