تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم کرنےکے حوالے سے اہم پیشرفت

Nov 05, 2021 | 12:55:PM
تحریک لبیک کے حوالے سے اہم پیش رفت
کیپشن: تحریک لبیک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی سمری پر اب تک تیس وزراء نے دستخط کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ونگ آج شام پانچ بجے یہ سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کرے گا۔ وزیر اعلی کے دستخط کے بعد محکمہ داخلہ وفاق کو ریفرنس بھیجے گا۔ پنجاب کے بعد وفاق تحریک لبیک پر پابندی اٹھانے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لے گا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ تحریک لبیک پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ 

 واضح رہے کہ تحریک لبیک نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے مطابق تحریک کے سربراہ سعد رضوی سمیت سینکڑوں گرفتار کارکنان کی رہائی اور تحریک کو کالعدم قرار دیئے جانے کے اقدام کی واپسی تمام مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔   

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی۔۔ این اے 133 کے ضمنی الیکشن سے آوٹ