فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی امن انعام کیلئے نامزد کیا جائے ،قرارداد جمع

May 05, 2026 | 18:58:PM
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی امن انعام کیلئے نامزد کیا جائے ،قرارداد جمع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایم کیو ایم کے اراکین نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ، قرارداد کے متن میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ ایران جنگ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 قرار داد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر  کو امن انعام کے لئے نامزد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ، سندھ اسمبلی میں قرارداد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی  کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

قرارداد میں بتایا گیا کہ جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے،سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رکن عانر صدیقی نے کہا کہ  ایران امریکا جنگ رکوانے کے لئے بھی  عاصم منیر کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :راجہ شوکت بھٹی کا پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان