آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں پاکستانی پلیئرز کی بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے ویمن بیٹرز میں بھارت کی سمریتی مندھنا کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔
ون ڈے ویمنز بیٹرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی لورا وولوارڈٹ دوسرے اور آسٹریلیا کی بیتھ مونی تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کی سدرا امین3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئیں جبکہ پاکستان کی صدف شمس 12 درجے ترقی کے بعد 72 ویں پر موجود ہیں، پاکستان کی نجیہہ علوی 28 درجے ترقی کے بعد 86 ویں پر براجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی شخصیت کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل
آئی سی سی ویمن ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کی الانا کنگ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش بولر سوفی ایکلسٹن دوسرے اور آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستان کی نشرہ سندھو ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر موجود ہیں جبکہ کپتان فاطمہ ثنا دو درجے ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پر آ گئیں۔
آئی سی سی ویمن ون ڈے آلراؤنڈرز میں آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کی فاطمہ ثنا 2 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آ گئیں۔