وقف بل؛بھارت میں مودی حکومت کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ 

May 05, 2025 | 19:32:PM
وقف بل؛بھارت میں مودی حکومت کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور) بھارت میں گلبرگہ کے مقام مودی حکومت کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے  وقف بل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ وقف بل کا نفاذ نا ممکن ہے اور یہ قانون محض انتخابی مہم کا حصہ ہے۔

سی ایم ابراہیم نے کہا کہ مسلمان نہ تو سوئے ہوئے ہیں اور نہ ہی لاچار، بلکہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے۔انہوں نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسلمانوں کے خلاف قدم اٹھاتا ہے، قدرت اُسے سزا دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی ہوش کے ناخن لے اور اس متنازع بل کو واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیم رینکنگ جاری,سری لنکا نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا