معروف بھارتی یوٹیوبر موٹرسائیکل حادثے میں جان بحق

May 05, 2023 | 17:53:PM
معروف بھارتی یوٹیوبر موٹرسائیکل حادثے میں جان بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر آگستیے چوہان 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی کوشش کے دوران یمنا ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل کے حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر تیز رفتارگاڑیوں اور بائکس کا سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈز کرتا تھا۔یوٹیوب پر 1.2ملین سبسکرائیبرز کے حامل بھارتی یوٹیوبر آگستے چوہان کے ساتھ جان لیوا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ آگرہ سے دہلی بذریعہ یمنا ایکسپریس وے سفر کر رہا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔یوٹیوبر سپر بائیک پر 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی مصروف تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی یوٹیوبر نے تیز رفتار بائک پر سے کنٹرول کھو دیا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں یوٹیوبر کا ہیلمٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا، اس کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔

یوٹیوبر کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح چند لمحوں میں پھل گئی، جس کے بعد اس کے فالورز رنج و غم میں مبتلا ہیں اور ایک دوسرے کو تیز رفتاری سے بعض رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔