تھیلیسیمیا کا مریض بچہ پاک فضائیہ کا پائلٹ بن گیا

May 05, 2023 | 17:45:PM
تھیلیسیمیا کا مریض بچہ پاک فضائیہ کا پائلٹ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر  نے تھیلیسیمیا مریض بچے کی خواہش کو پورا کر دیا ۔

تفٖصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ذہین بچے عبداللہ نوید کے لیے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسکے پائلٹ بننے کے خواب کو پورا کر دیا۔

عبداللہ نوید کا پی اے ایف فائٹر پائلٹ بننا ایک خواب تھا جو پاک فضائیہ کے ساتھ پوری پاکستانی نوجوان نسل کی روایتی وابستگی کا مظہر ہے،پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ایک دن کے لیے عبداللہ نوید کو پائلٹ بنایا گیا، میک اے وش فاؤنڈیشن، پاکستان کے تعاون سے عبداللہ نوید نے پی اے ایف کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا جہاں انہیں ایئر آفیسر کمانڈنگ، سدرن ایئر کمانڈ، ایئر وائس مارشل خالد محمود اور بیس کمانڈر ایئر کموڈور عاصم رانا نے اعزازی رینک پہناۓ۔

عبداللہ نوید کو  پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے میں بٹھایا گیا اور بیس کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کروایا گیا،  اس موقع پر عبداللہ کے والدین اور میک اے وش فاؤنڈیشن کے منتظم اعلیٰ اشتیاق بیگ بھی انکے ہمراہ تھے، عبداللہ نے اس منفرد اور بے مثال تجربے سے گزرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور سربراہ پاک فضائیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا،پاک فضائیہ پوری پاکستانی قوم کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اور پوری قوم کے ہمراہ  عبداللہ نوید کی جلد صحت یابی اور انکے خواب کی تعبیر کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔