صبور علی اور علی انصاری کی منگنی۔۔ مشال خان نے خاموشی توڑ دی

May 05, 2021 | 13:39:PM
صبور علی اور علی انصاری کی منگنی۔۔ مشال خان نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مشال خان نے صبور علی اور علی انصاری کی منگنی کے بعد لوگوں کے ردعمل پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

صبور علی سے منگنی طے پانے سے پہلے مشال خان اور علی انصاری ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے اور خیال یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گے لیکن اچانک یہ تعلق کسی رشتے تک پہنچنے سے قبل ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

علی انصاری کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر مشال اور علی کی تصویریں گردش کرنے لگیں، یہ دونوں گزشتہ سال تک ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے تاہم اچانک یہ تعلق ختم ہوگیا۔مشال نے اپنے مداحوں کو اس علیحدگی کے بارے میں نہ بتانے پر معذرت بھی کی تھی۔

تاہم اب مشال خان نے زیرگردش خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں مشال نے لکھا  کہ “میرے علم میں آیا ہے کہ علی انصاری اور صبور علی کی منگنی کے معاملے میں مجھے گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی کی خوشی برباد کرنے کی کوشش نہ کریں “۔مشال خان نے اپنی پوسٹ میں صبور اور علی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 اس سے قبل صبور اور علی نے انسٹاگرام پر نجی تقریب کی تصویرفالوورز کیلئے شیئرکرتے ہوئے ایک جیسا کیپشن لکھا تھا ” بات پکی”۔ اپنی پوسٹ میں صبورنے لکھا ‘ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنے کو تیار ہوں ‘ ، جبکہ علی انصاری کا کہنا تھا کہ اس موقع پران کے ملے جلے جذبات ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

صبوراور علی نے زندگی کے اس اہم موقع پرلباس کے انتخاب میں مایوس نہیں کیا، صبورنے ٹی پنک ڈریس جبکہ علی نے سفید چکن کاری کرتے کا انتخاب کیا تھا۔سارہ خان،کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، نیلم منیرخان، حرامانی، صحیفہ جبار خٹک ، فلک شبیر، کبریٰ خان ، زویا ناصرسمیت دیگر شوبزساتھیوں نے صبور اورعلی کو مبارکباد دی۔