مراکش ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
مالی کی وزیر صحت کے مطابق 25 سال کی ماں اور تمام 9 بچےصحت مند ہیں، خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کےہسپتال میں ہوئی۔پیدائش سےقبل الٹراساونڈ میں 7 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عام طور پر بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش میں متعدد پیچیدگیوں کے باعث یہ عمل مشکل ہوجاتا ہے لیکن 25 سالہ خاتون کے ہاں ایسی کوئی پریشانی سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: عورت ہو نا زیادہ فائدہ مند۔۔29فیصد پاکستانیوں کے رائے