صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد بلوں پر دستخط کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے متعدد اہم بلوں اور سمریوں کی توثیق کر دی ہے، جن میں نیب ترمیمی بل بھی شامل ہے۔
ایوان صدر کے مطابق ان بلوں کی توثیق کے بعد وہ ایکٹ بن چکے ہیں۔
صدر مملکت نے نیب (ترمیمی) بل کے علاوہ ورچوئل اثاثہ بل، آئی سی ٹی بزرگ شہری (ترمیمی) بل، نجکاری کمیشن (ترمیمی) بل اور بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل کی بھی منظوری دی۔ ایوان صدر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات ملکی قانون سازی کے عمل کو مکمل اور جدید بنانے کے لیے اہم ہیں۔