پیٹرول مہنگا ہونے پر طلبا کو آن لائن کلاسز، ملازمین کو ورک فرام ہوم کی سہولت پر غور

Mar 05, 2026 | 20:46:PM
پیٹرول مہنگا ہونے پر طلبا کو آن لائن کلاسز، ملازمین کو ورک فرام ہوم کی سہولت پر غور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں کلاسز آن لائن شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ دفاتر میں ہفتے کے دوران 2 روز کے لیے ورک فرام ہوم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے طلبا اور ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے۔

جس سے طلبا کو آن لائن کلاسز لینے کی سہولت دی جائے گی جبکہ ملازمین کو ایک ہفتے کے دوران دو روز کے لیے ورک فرام ہوم کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں کوریورس گیئرلگ گیا،فی تولہ2800 روپےسستا