مانسہرہ؛ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کے قتل کا معاملہ،عدالت نےملزم کو جیل بھیج دیا 

Mar 05, 2026 | 17:27:PM
مانسہرہ؛ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کے قتل کا معاملہ،عدالت نےملزم کو جیل بھیج دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید نعمان شاہ )ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری کےقتل کے مقدمے میں نامزد  گرفتار ملزم  پولیس کانسٹبل2روزہ جسمانی  ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ  پیش کردیا گیا ،عدالت نے ملزم شاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

 ملزم نے مقتول کو گولی مار کر قتل کرنے کا اقرار جرم کر لیا،ملزم نےتفتیشی افسر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقتول سے کوئی دیرینہ دشمنی  عداوت  نہیں تھی،افطار سے قبل ٹک ٹاک بناتے ہوئے مذاق کے دوران اچانک گولی چلنے سے مقتول کی موت ہوئی۔

تفتیشی آفیسر  کے مطابق ملزم شاہد سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا،ملزم کے زیر استعمال پسٹل ذاتی  بغیر لائسنس کے تھا۔

دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ نے نامزد ملزم کانسٹبل شاہد کو معطل بھی کر دیا،ملزم شاہد کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  مری:پتریاٹہ چیئرلفٹ 16 رمضان سے عیدالفطر کے پہلے روز تک بند کر دی گئی