گورنر پنجاب کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ ، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پراظہار افسوس

Mar 05, 2026 | 13:01:PM
گورنر پنجاب کا ایرانی قونصل خانے کا دورہ ، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پراظہار افسوس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رہبر اعلیٰ ایران، آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت کے بعد ایرانی قونصلیٹ میں تعزیت کے لیے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا، جہاں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی، علی حیدر گیلانی بھی ہمراہ تھے،گورنر پنجاب نے قونصل جنرل ایران،مہران مواحدفر سے ملاقات کی اور آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

  انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اس سانحے پر مشترکہ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔