سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے:فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات

Mar 05, 2026 | 12:57:PM
سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے:فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزارتِ اطلاعات و نشریات کے فیکٹ چیکر نے سوشل میڈیا پر پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی قرار دے دیا۔

فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ  جعلی نوٹیفکیشن میں تھا کہ بندرگاہوں کے داخلی راستے 10 مارچ تک عارضی بند کرنے کا حکم ہے۔

فیکٹ چیکر کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن من گھڑت ہے، کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی کارروائیاں: قندھار میں افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور تباہ