شمالی وزیرستان میں زندگیاں بدل دینے والا منصوبہ

Mar 05, 2023 | 11:59:AM
 شمالی وزیرستان میں زندگیاں بدل دینے والا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) محمد خیل کاپر مائننگ پروجیکٹ پاکستان کا دوسرا بڑا تانبے کا منصوبہ جو شمالی وزیرستان کے لوگوں کی زندگیاں بدل دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ 

محمد خیل کاپر مائننگ پروجیکٹ شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاکستان کا دوسرا بڑا تانبے کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) چلا رہی ہے۔مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود اور زندگیاں بدلنے کے ساتھ ساتھ اس منصوبے کے ثمرات پاکستان کے لیے بھی کافی زیادہ ہیں۔ 

2016 میں شروع ہونے والے اس منصوبے پر شب و روز   کام جاری و ساری ہے۔ اس منصوبے کے وسیع و عریض رقبے پر اب تک 15000 میٹر تک کھدائی ہو چکی ہے۔ اس منصوبے کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس کا بینیفیکشن پلانٹ بھی ادھر ہی لگایا گیا ہے اور 25 فی صد تانبے کے ساتھ خام مال بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اس خام مال کو ملک کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 30 مربع کلو میٹر کا علاقہ مختص کیا گیا ہے اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 5 ملین ٹن تانبے کے ذخائر یہاں موجود ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہاں سے نکلنے والے 20 ہزار ٹن تابنےکو برآمد بھی کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایف ڈبلیو او FWO نے اس منصوبے کے ثمرات یہاں کے مقامی لوگوں کو پہنچانے کی بھرپور  کوشش کی ہے۔ اس منصوبے کی 70 فی صد ملازمتیں یہاں کے مقامی لوگوں کو دی گئی ہیں۔ ملازموں کو اچھی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ اچھی رہائش اور معیاری کھانا بھی مہیا کیا جاتا ہے۔

لازمی پڑھیں: ملک میں گرمی کی لہر مارچ میں آنےکا امکان

اس منصوبے کے توسط  سے  یہاں پر تعلیم اور صحت کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس علاقے میں ترکیہ کے تعاون سے بھی اسکول بنائے گئے ہیں جہاں طلباء کو سکالرشپ دی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر سٹرکیں، اسپتال اور ڈیم بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ 

یہ منصوبہ شمالی وزیرستان کی ترقی کا گلدستہ ہے جو  بویا اور میران شاہ کے علاقے میں موجود ہے  جسے ایف ڈبلیو او کی جانب  سے یہاں کے لوگوں کی زندگیاں بدلنے کے لیے چلایا جا رہا ہے۔