شمالی وزیرستان میں شجرکاری مہم کا آغاز

Apr 14, 2024 | 10:32:AM
شمالی وزیرستان میں شجرکاری مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر شمالی وزیرستان کے علاقے بانگ دار میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فوج نے اپنی مدد آپ کے تحت زمین کو ہموار کر کے کاشت کے قابل بنایا.

اگلے مرحلے میں پاک فوج نے پھل دار پودوں کی کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد میں بھی پودوں کی تقسیم کی۔

مقامی افراد کو پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی گئی تاکہ بہترین انداز میں پودوں کی نشوونما ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا؛ بارش کےمختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق،7 زخمی
شجرکاری مہم کے آغاز پر مقامی افراد نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخ ساز اقدام کی بدولت شمالی وزیرستان کی آب و ہوا اور لوگوں کی زندگیوں پر دیرپا اور مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔