لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بحال ،2 پروازوں کی لینڈنگ

May 09, 2024 | 19:39:PM
لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بحال ،2 پروازوں کی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بحال کردیا گیا، ساڑھے11گھنٹے بندش کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں کی امیگریشن شروع ہو گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کردیا گیا،آئی بی ایم ایس سسٹم بحالی کے بعد دو بین الاقوامی فلائٹس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔
 ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 کی چیک ان شروع کردی گئی،لاہور سے شارجہ جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 412 کی بھی چیک ان شروع کردی گئی، اسی طرح لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416 کی چیک ان شروع ہو گئی۔

یاد رہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جمعرات کی صبح امیگریشن سسٹم کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی، اس کے نتیجے میں امیگریشن سسٹم غیر فعال ہوگیا تھا، کئی پروازیں متاثر ہوئی تھیں جن میں لاہور سے پہلی حج پرواز بھی شامل تھی، وفاقی دارالحکومت سے نیٹ ورکنگ، ڈیٹا بیس، آئی ٹی ایکسپرٹ کو کال کی گئی تھی،جس نے  کافی تک و دو کے بعد امیگریشن مینجمنٹ سسٹم بحال کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن کی جانب سے لاہور ایئر پورٹ کی بندش کی دورانیہ بڑھایا گیا تھا، سی ای ای کی جانب سے نوٹم جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق لاہور ایئر پورٹ رات 10 بجے تک بند رکھنے کا بتایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے اصل رہنما سے متعلق آرمی چیف کا دو ٹوک بیان