ق لیگ کا کردار بہت اہم ہے، اپوزیشن فائدہ اٹھائے۔ بلاول بھٹو زرداری

Mar 05, 2022 | 14:01:PM
بلاول بھٹو، فائل فوٹو
کیپشن: بلاول بھٹو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا بڑا اہم کردار ہے اور اس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو اٹھانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات ساہیوال میں لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ساہیوال پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا تھا، عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے نظریے کے ساتھ ہیں، عوام ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں اور ہم آگے بڑھتے جا رہے ہیں،پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے، لوگ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے  کہ عدم اعتماد سے متعلق جتنے بھی لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے اتنا ہی فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:    رمضان شوگر ملز ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں،بری کیا جائے۔شہباز شریف