ٹینکر اور کار میں خوفناک تصادم، 3افراد جاں بحق

Mar 05, 2022 | 09:12:AM
ٹینکر اور کار میں تصادم ، فائل فوٹو
کیپشن: ٹینکر اور کار میں تصادم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بورے والا سے لڈن کی جانب جانے والے دودھ کے ٹینکر نے تیز رفتاری کے باعث کار کو ٹکر مادی۔

تفصیلات کے مطابق  بورے والا کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹینکر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 3 شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، انہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بورے والا سے لڈن کی جانب جانے والے دودھ کے ٹینکر نے تیز رفتاری کے باعث کار کو ٹکر ماری، انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق بورے والا سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پشاور دھماکہ؛ خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی