نیوزی لینڈ میں سونامی ، عوام کا انخلا جاری،کسی نقصان کی اطلاعات نہیں

Mar 05, 2021 | 10:43:AM
 نیوزی لینڈ میں سونامی ، عوام کا انخلا جاری،کسی نقصان کی اطلاعات نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے جزیرے کرمیڈک کے قریب 8.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی لہریں نیوزی لینڈ کے ساحلوں تک پہنچنے لگیں، ابھی تک کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔,

 تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں سونامی کا خطرہ، حکام نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں۔ آج صبح کیوی ساحلوں پر تین طاقتور زلزے آئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 8 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ شمالی جزیرے کرمیڈک کے ساحلوں سے ہزاروں افراد کا انخلا جاری ہے۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سول ڈیفنس کے وزیر نے کہا ہے کہ لوگ متاثرہ علاقوں میں ساحلوں سے دور رہیں۔ زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوبی امریکی کے ساحلوں سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔